تیونس کی ٹینس اسٹار اُنس جابر فلسطینی بچوں کو یاد کرکے رونے لگیں، انعامی رقم کا کچھ حصہ عطیہ کرنے کا اعلان

0
Tunisian tennis star Uns Jaber started crying remembering the Palestinian children announced to donate part of the prize money
Tunisian tennis star Uns Jaber started crying remembering the Palestinian children announced to donate part of the prize money

تیونس کی ٹینس اسٹار اُنس جابر نے ڈبلیو ٖٹی اے فائنل کی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اُنس نے بدھ کو چیک کھلاڑی مارکٹا ونڈروسووا سے ومبلڈن فائنل میں شکست کا بدلہ لیتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے کے اہم میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیزن کے اختتامی چیمپیئن شپ میں اپنی جیت کے بعد کورٹ میں بات کرتے ہوئے اُنس جابر جذباتی ہو گئیں اور اپنے آنسو نہ روک پائیں۔

گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچنے والی واحد عرب خاتون نے کہا: ’میں اس جیت سے بہت خوش ہوں لیکن میں کچھ عرصے سے افسردہ ہوں۔‘

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا تذکرہ کرتے ہوئے نم آنکھوں سے انہوں نے کہا کہ ’دنیا کے موجودہ حالات پر میں ناخوش ہوں۔‘

مزید پڑھیں: ہر روز اسرائیل بمباری میں 370 فلسطینی شہید اور 858 زخمی ہو رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہر روز مرتے ہوئے دیکھنا بہت مشکل ہے۔

ان کے بقول: ’یہ دل دہلا دینے والا ہے۔ اس لیے میں نے اپنی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS