اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی سہولت منقطع

0
اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی سہولت منقطع
اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی سہولت منقطع

غزہ: اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ایک مرتبہ پھر اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کی۔ اسرائیل غزہ شہر کے شمال، مغرب اور جنوب مشرق کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے حملے کیا۔
فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی مواصلاتی لائنوں کو تیسری مرتبہ پھر منقطع کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروسز معطل کرکے اسرائیل نے بڑے پیمانے پر حملے شروع کردئیے ہیں۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہمیں غزہ کی پٹی کے ساتھ تمام مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدمات کی مکمل تعطل کا اعلان کرتے ہوئے افسوس ہے۔ مرکزی روابط جو منسلک کردئیے گئے تھے اب پھر اسرائیل نے انہیں دوبارہ منقطع کر دیا ہے۔
حماس نے اعلان کیا کہ متعدد اسرائیلی چھاپوں میں الشفاء ہسپتال کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حماس نے کہا وہ اسرائیل کے الزامات کے حوالے سے غزہ کی پٹی میں اسپتالوں کا معائنہ کرنے کے لیے کسی بھی بین الاقوامی تنظیم کے افراد کو زیارت کرانے کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے اسرائیل اپنی جارحیت کو جواز فراہم کرنے کے لیے الزام عائد کرتا ہے کہ اسپتالوں میں حماس کے افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی غزہ کے اسپتالوں، اسکولوں، مساجد، ایمبولینسوں سمیت قبرستان پر بھی بمباری

حماس نے مزید کہا کہ شدید اسرائیلی بمباری نے غزہ کی پٹی کے متعدد ہسپتالوں کو نشانہ بنایا۔ دریں اثنا اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کی افواج نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران غزہ میں 150 مقامات پر بمباری کی۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS