کولکتہ کو آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے کپتان بدلنا چاہیے تھا :گوتم گمبھیر

0

 کولکتہ نائٹ رائڈرس کے سابق کپتان گوتم گمبھیر  کا خیال ہے کہ فرنچائیزی کو آئی پی ایل 13 شروع ہونے سے پہلے ہی ٹیم کا کپتان بدلنا چاہیے تھا۔ 

کولکتہ کے کپتان دنیش کارتک جمعہ کے روز اپنے عہدے یہ کہتے ہوئے ہٹے تھے کہ انہوں اپنی بلے بازی پر توجہ دینی ہے۔ کارتک کی جگہ ایون مورگن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ گمبھیر کا حالانکہ خیال ہے کہ مورگن ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں لاسکیں گے۔ 

کارتک گذشتہ ڈھائی سال تک کولکتہ کے کپتان تھے اور انہوں نے اس سیزن میں سات میچوں میں ٹیم کی قیادت کی ، جس میں کلکتہ نے چار میں کامیابی حاصل کی اور تین میچ ہارے۔ مورگن کی کپتانی میں کولکتہ کا مقابلہ ممبئی انڈین سے ہوا جہاں اسے آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گمبھیر نے کہا ، "کرکٹ تعلقات کا کھیل نہیں ہے۔ یہاں فارم دکھانے کی ضرورت ہے اور سچ پوچھیں تو ، مجھے نہیں لگتا کہ مورگن بہت زیادہ تبدیلی لا سکیں گے۔" اگر وہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہی کپتانی سنبھالتے  تو وہ بہت سی تبدیلی لاسکتے تھے۔ ٹورنامنٹ کے بیچ میں کپتان تبدیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ کوچ اور کپتان کے مابین اچھے تعلقات رہنا  بہتر ہے۔ "
انہوں نے کہا ، "فرنچائز ی کے اس فیصلے سے میں تھوڑا سا حیران ہوں۔ کارتک نے ڈھائی سال تک کولکتہ کی قیادت کی۔ سیزن کےبیچ میں ٹیم کو کپتان تبدیل نہیں کرنا  چاہیے تھا۔ کولکتہ کی پوزیشن اتنی خراب نہیں ہے کہ انہیں کپتان تبدیل کرنا پڑے ، لہذا میں اس فیصلے سے حیران ہوں۔ "

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS