آئی او سی، ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل نے کمرشیل سلنڈر کو سستا کیا

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) : مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے کچھ راحت کی خبر ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں (آئی او سی، ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل) نے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کی ہے ۔انڈین آئل نے 19 کلو کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی کی ہے۔ کم کی گئی قیمت آج سے نافذ العمل ہے۔ اس کٹوتی کے بعد دہلی میں آج سے 19 کلو گرام کا ایل پی جی سلنڈر 1976.50 روپے کے بجائے 1885 روپے میں دستیاب ہوگا۔ وہیں کولکاتامیں اب یہ 2095.50 روپے کے بجائے 1995.50 روپے میں ،جبکہ ممبئی میں اس کی قیمت 1844 روپے اور چنئی میں 2045 روپے کر دی گئی ہے۔ دہلی میں یہ 91.50 روپے، کولکاتامیں 100 روپے، ممبئی میں 92.50 روپے اور چنئی میں 96 روپے سستا ہو گیا ہے۔ حالانکہ غیرکمرشیل رسوئی گیس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS