سزائے موت وعمر قید کےخلاف اپیل پر سماعت 22 کو

0

نئی دہلی،(پی ٹی آئی) : دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ سنسنی خیز 2008 کے بٹلہ ہاو¿س انکاو¿نٹر کیس میں 2ملزمان کو سنائی گئی سزائے موت کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کی سماعت 22 ستمبر کو ہوگی۔اس انکاﺅنٹر میں دہلی پولیس کے انسپکٹر موہن چند شرما کی جان چلی گئی تھی۔ ٹرائل کورٹ نے مجرم عارض خان کو سزائے موت جبکہ شہزاد احمد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ دونوں ملزمان نے اس معاملہ میں جرم اور سنائی گئی سزا کو چیلنج کیا ہے، نچلی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کو توثیق کے لیے ہائی کورٹ بھیج دیا گیا ہے، جب کہ دوسری اپیل میں شہزاد کو سنائی گئی عمر قید کی سزا میں اضافہ کی درخواست کی گئی ہے۔ جب نچلی عدالت کسی شخص کو موت کی سزا سناتی ہے، توفیصلہ تصدیق کے لیے ہائی کورٹ کو بھیجا جاتا ہے۔
دہلی حکومت کی درخواست پر جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس امت شرما نے معاملے کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے اپنی رجسٹری کو متعلقہ فریقوں کے وکیل کو متعلقہ دستاویز کی الیکٹرانک کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت نے سماعت کی۔ عارض خان نے ایڈووکیٹ ایم ایس خان اور کوثر خان کے ذریعے جولائی 2021 میںاپیل دائر کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS