نربھیا معاملہ میں پورا ملک سڑکوں پر بلقیس معاملہ میں خاموش کیوں؟ شبانہ اعظمی

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) : بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی کی ملک کے مختلف حصوں میں مخالفت ہو رہی ہے ۔حالانکہ چند روز بعد اس معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت بھی ہونی ہے۔بلقیس کے مجرموں کی رہائی کے حوالے سے اداکارہ شبانہ اعظمی نے این ڈی ٹی وی سے کہا کہ اتنے گھناو¿نے جرم کے مجرموں کو رہا کرنا کہیں سے بھی ٹھیک نہیں ہے۔ اور رہائی کے بعد مجرموں کو مٹھائی کھلا کر خوش آمدید کہنا اور بھی غلط ہے۔ اس سے معاشرے میں غلط پیغام جائے گا۔ شبانہ اعظمی نے کہا کہ میں حیران تھی کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ میرے خیال میں ہمارے ملک میں ناانصافی اور ہولناک جرائم کے بارے میں ابھی تک سمجھ پیدا نہیں ہوئی ہے۔ ایسا ہی پیغام بلقیس بانو کیس میں رہا ہونے والوں کو مٹھائی کھلا کر دیا گیا۔ ایسے مجرموں کو جیل سے باہر آنے کے بعد مالا پہنانا کہیں سے بھی ٹھیک نہیں ہے۔ آپ معاشرے کو کیا پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں؟ یہ واقعی ہولناک ہے۔ ہم اپنی ماو¿ں بہنوں کو کیا جواب دیں گے، اگر مجرموں کی اسی طرح مدح سرائی ہوتی رہی۔ آج ملک میں ایک ایسی حکومت ہے جو خواتین کی طاقت کو فروغ دینے کی بات کرتی ہے لیکن جس دن خواتین کے خلاف ایسے گھناو¿نے جرائم کرنے والوں کو عزت دی جاتی ہے یا خوش آمدید کہا جاتا ہے تو میں سوچ میں پڑ جاتی ہوں کہ آخر یہ کیا ہو رہا ہے۔ یہ واقعی شرمناک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شرمناک بات صرف اس خاتون کے لیے نہیں جس کے ساتھ یہ سب ہوا بلکہ پورے معاشرے کے لیے ہے۔ میں یہ سمجھنے سے بھی قاصر ہوں کہ جب نربھیا کے ساتھ غلط ہوا تو پورا ملک سڑکوں پر تھا، جو ہونا بھی چاہیے تھا، لیکن جب بلقیس بانو کی بات آتی ہے تو لوگ خاموش کیوں رہتے ہیں۔ مجھے امید تھی کہ وہ خواتین لیڈر اس معاملے میں آگے آئیں گی اور احتجاج کریں گی۔ کیا وہ باہر آ کر یہ نہیں کہہ سکتیں کہ بلقیس کے ساتھ جس طرح کے واقعے کے بعد اس کے ملزمان کا استقبال کیا گیا ، اس سے معاشرے میں غلط پیغام جائے گا۔ کیا وہ اپنی پارٹی لائن سے اوپر اٹھ کر انسان کی طرح نہیں سوچ سکتیں۔؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS