یوپی میں مدارس کا سروے چھوٹااین آرسی : اسد الدین اویسی

0
Opindia

لکھنو¿، (ایجنسیاں)یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی ایم کو ہدایت دی ہے کہ وہ مدارس کے تعلیمی نظام سے متعلق سروے کریں، جس پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یوگی حکومت کے حکم پر برہم اویسی نے کہا کہ یہ ایک چھوٹا این آر سی ہے۔ اویسی نے کہا کہ کئی ایسے مدارس ہیں جو پرائیویٹ ہیں اور جن کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی حکومت ان کو فنڈ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سروے کیوں کر ارہی ہے؟ اویسی نے کہاکہ اگر میں مدرسہ کھولتا ہوں تو اسے اسلامی طریقے سکھانے اور مولانا بنانے کےلئے کھولتا ہوں۔ ریاستی حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اویسی نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ سروے کیوں کرانا چاہتی ہے؟ کیا وہ انہیں تنخواہ دے رہی ہے اور اس کا ان سے کیا تعلق ہے؟ اویسی نے سخت حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک حکم جاری کریں اور براہ راست کہہ دیں کہ مسلمان مت بنو، قرآن مت پڑھو۔ یہ کوئی سروے نہیں بلکہ ایک چھوٹا این آرسی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS