لائبیریا میں تودے گرنے سے چار کی موت

    0

    مونروویا: لائبیریا کے بونگ کاؤنٹی میں مٹی کے تودے گرنے سے چار افراد ہلاک  اور کئی لوگ اب بھی کیچڑ اور ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ 
    کاؤنٹی پولیس کمانڈر فریڈرک نیپّی نے پیر کی تاخیر شب بتایا کہ تودے گرنے کی وجہ سے بونگ کاؤنٹی میں ایک سونے کی کان منہدم ہوگئی جس میں کئی لوگ دب گئے۔ 
    بچاؤ اہلکاروں نے کیچڑ اور ملبے کے نیچے دبے چار افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ سمجھا جا رہا ہے کہ اب بھی بہت سے لوگ کیچڑ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے 
    نامہ نگاروں کو بتایا کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے سونے کی کان ڈیہہ گئی اور گاؤں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
     نیپی نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کیچڑ میں پھنسے لوگوں کی تعداد کا پتہ لگانے کے لئے ریسکیو آپریشن آئندہ چند روز تک 
    جاری رہے گا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS