حکومت مئی کے آخر تک 50لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرے گی: یوگی

0

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نےمنگل کو اعلان کیا کہ ریاستی حکومت مئی ماہ کے آخر تک ریاست میں مہاتما گاندھی نیشنل روزگار 
گارنٹی یوجنا کے تحت تقریبا 5ملین ریاستی شہریوں کو روزگار فراہم کرے گی۔
 وزیر اعلی نے یہ اعلان لوک بھون میں روزگار سیوکوں کے اکاونٹ میں 225.39 کروڑ روپئے ٹرانسفر کرنے کے لئے منعقد پروگرا م میں کیا۔ انہوں نے گرام 
روزگار سیوکوں سے لوگوں کو روزگار دستیاب کرانے میں اپنی ذمہ داری نبھانے کی اپیل کی اور کہا کہ مئی کے آخر تک ریاست میں 50لاکھ لوگوں کو روزگار 
فراہم کرنا ہے۔ ان سبھی کو روزگار دینے میں گرام روزگار سیوکوں کی ذمہ داری بڑھے گی۔
 گرام روزگار سیوکوں منریگا میں کام کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔ نومبر 2016 سے ہی ان کے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔ انتظامی مد میں پیسہ نہ ہونے کی وجہ 
سے ان کی ادائیگی نہیں ہوپارہی تھی۔ حکومت نے ان کے مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے ڈی بی ٹی کے ذریعہ سے ان کے بقایاجات کی ادائیگی کی ہے۔ پہلے ان  کا 
ماہانہ اعزازیہ 3630روپئے تھا جسے اب حکومت نے 6000روپئے فی ماہ کردیا ہے۔ 
سی ایم یوگی نے کہا کہ اترپردیش میں منریگا کے تحت ملک بھر میں سب سے زیادہ لوگوں کو روزگار دیا جارہا ہے۔ ابھی کے اعدادوشمار کے حساب سے تقریبا 22لاکھ 
لوگوں کو منریگا میں کام دیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی نے اس دوران قنوج، وارانسی اور گورکھپور کے گرام سیوکوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے گرام سیوکوں سے اپیل 
کی کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار سے جوڑیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS