دشمن کا ہدف سمجھ کر یوکرین مسافر طیارہ کو نشانہ بنایا گیا تھا، ایران نے مانگی معافی

    0

    تہران: ایران نے بروز ہفتہ کہا کہ گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار یوکرین کا طیارہ غلطی سے مار گرایا گیا تھا۔ کیونکہ وہ ریوولیوشنری گارڈز کے حساس فوجی ٹھکانے سے کافی قریب تھا۔ ایرانی فوج نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ ایرانی فوج نے کہا طیارہ گرانے کے ذمہ داروں کو فوجی جانچ کے گھیرے میں لایا جائے گا، نتیجے کے بعد سزا دی بھی جائے گی۔ فوج نے اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
    بیان میں کہا گیا کہ’’امریکہ کے ساتھ کشیدگی عروج پر ہونے کے سبب فوج ہائی الرٹ پر تھی،اور جب جہاز حساس فوجی مرکز کی جانب مڑا تو غلطی سے اسے ’دشمن کا ہدف‘ سمجھ لیا گیا۔ اس صورت میں غیرارادتاً طور پر طیارے کو گرا دیا گیا‘‘۔ فوج نے اس حادثے کے لئے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کی غلطی نہ ہو، اس کے لئے ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس حادثے کے لئے معافی مانگتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ’’امریکی جرات، کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ ہمیں بہت افسوس ہے اور ہم اپنے لوگوں اور اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے معافی مانگتے ہیں‘‘۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS