کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہو گا پاکستان:عمران

    0

    امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچنے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہو گا، کیونکہ وہ پہلے ایسی غلطی کر چکا ہے۔ لیکن وہ دوسرے ممالک کے درمیان پیدا شدہ اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔
    عمران خان نے ایک پروگرام کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا’میں آج اپنی خارجہ پالیسی کا ذکر کرنا چاہوں گا کہ ہم دوسرے ممالک کی جنگ میں شامل ہونے کی اپنی پہلے کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہوگا ۔ پاکستان دیگر ممالک کے درمیان امن وامان قائم کرنے کی کوشش کرنے والا ملک بنے گا‘۔ 
    وزیر اعظم نے کہا کہ ایران-سعودی عرب اور امریکہ – ایران کے درمیان جاری اختلافات کو دور کرنے کےلئے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ’ہم ایران اور سعودی کے درمیان دوستانہ تعلقات کو دوبارہ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔ میں نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بھی ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کےلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے‘۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS