راہل گاندھی کو پنجاب کانگریس کی صورتحال کی اطلاع دی:راوت

0
Image: The Indian Express

نئی دہلی:(یو این آئی) کانگریس کے پنجاب انچارج جنرل سکریٹری ہریش راوت نے سنیچر کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کرکے انہیں وزیراعلی امریندر سنگھ اور ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان تنازع سے پیدا ہوئے سیاسی حالات کی اطلاع دی۔مسٹر راوت نے کانگریس کے سابق صدر سے ملاقات کے بعد یہاں صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے پنجاب کی صورتحال کے بارے میں مسٹر گاندھی کو مطلع کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور پنجاب میں کانگریس کی صورتحال کے بارے میں انہیں اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اب جلد پنجاب جارہے ہیں اور کانگریس قیادت سے ملی رہنما ہدایات کے مطابق کیپٹن امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو سے بات چیت کریں گے۔
مسٹر راوت نے ایک دیگر سوال کے جواب میں کہا کہ کانگریس میں جو کچھ پارٹی قیاست چاہتی ہے وہی ہوتا ہے۔ کس کو کہاں اور کیا کام اور کب کرنا ہے، یہ فیصلہ پارٹی اعلی کمان ہی کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS