ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

0

نئی دہلی (یو این آئی) : کانگریس نے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بدھ کو پارلیمنٹ سے سڑک تک احتجاج کیا۔ کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے آج صبح پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے ۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے ، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، کے سریش، طارق انور، گورو گوگوئی، کے سی وینوگوپال سمیت کئی ارکان پارلیمنٹ نے مظاہرے میں حصہ لیا۔ کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے بعد میں یہ معاملہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھایا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مسٹر کھڑگے نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت نے پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے 10ہزار کروڑ روپے کمانے کا طریقہ تلاش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اس معاملے کو ایوان میں اٹھا رہی ہے، لیکن حکومت ان کی بات نہیں سن رہی ہے۔کانگریس کے مواصلات کے شعبہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے بڑے پیمانے پر لوٹ کی یوجنا قرار دیا اور کہا کہ’جن لوٹ یوجنا‘جاری ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں80پیسے کا اضافہ، دو روز میں عوام کو 1.60 روپے فی لیٹر کی ’چپت‘لگی۔ گندم کی کٹائی میں کسان کو لوٹنے کایہی موقع ہے ۔ متوسط طبقے کے نوکری پیشہ کو روزانہ لوٹنا اب حکومت کا ’دھرم‘ ہے۔ مخالفت ہوئی تو ’فلم‘ دکھادیں گے، مذہب اور ذات کے پیچھے چھپادیں گے۔اس دوران یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے بھی یہاں شاستری بھون کے قریب پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
اس دوران مظاہرین نے ایل پی جی سلنڈر لے کر اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS