ہندوستان کی پہلوان سیما بسلا کا اولمپک سفر ختم

0
Image: The new Indian Express

ٹوکیو: (یو این آئی) ہندوستانی پہلوان سیما بسلا کی ٹوکیو اولمپک مہم جمعہ کو یہاں تین مرتبہ کی اولمپک تمغہ جیتنے والی آذربائیجان کی ماریہ اسٹینڈنک کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ختم ہوگئی۔ دراصل سیما جمعہ کو یہاں خواتین کی فری سٹائل ریسلنگ کے 50 کلو گرام زمرے کے اپنے ابتدائی میچ میں تیونس کی سارا حمدی سے ہار گئی تھیں۔ اگرچہ سیما کو فائنل میں پہنچنے کے بعد کانسی کے تمغے کے میچ میں چیلنج کرنے کا موقع ملا ، لیکن حمیدی کی شکست کے ساتھ وہ اولمپکس سے باہر ہو گئیں۔
2019 افریقی کھیلوں کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی سارا نے افتتاحی مقابلے میں 29 سالہ سیما کو تین ۔ایک سے شکست دی۔ دونوں پہلوانوں نے میچ کا اچھا آغاز کیا اور پوری کوشش کی کہ ایک دوسرے کو پوائنٹس نہ دیں۔ دریں اثنا ، میچ ریفری نے سیما کو پیسی ویٹی کے لیے 30 سیکنڈ میں اسکور حاصل کرنے کے لئے کہا ، لیکن وہ پوائنٹ حاصل نہیں کرسکیں جس کا فائدہ سارا کو ایک پوائنٹ کی شکل میں ملا۔ دوسرے راؤنڈ کے آغاز پر سارا ایک اور پوائنٹ حاصل کرکے دو۔صفر سے آگے ہوگئیں جبکہ سیما دباؤ میں نظرآئیں حالانکہ سیما نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور پوائنٹ حاصل کیا لیکن آخر میں تیونس کی پہلوان نے مزید دو پوائنٹس لیے اور مقابلہ تین۔ایک سے جیت لیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS