ابھی عالمی مسافروں کے بارے میں آخری فیصلہ نہیں ہوا: امریکہ

0
Image: WXXI News

واشنگٹن، 06 اگست (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکہ نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کی پوری طرح سے ٹیکہ کاری ہونا ضروری ہے یانہیں، اس بابت ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے جمعرات کو بہ ضابطہ پریس کانفرنس میں کہا،’یقینی طور پر اس پر سنجیدہ غو ر وخوض کیا جا رہا ہے، لیکن ابھی یہ پالیسی عمل کے جائزے میں ہے، میں خود اس پر کوئی فیصلہ نہیں کروں گی‘۔ وائٹ ہاؤس کے کورونا وائرس رسپونس کوآرڈینیٹر جیف جینٹس نے بھی جمعرات کو کہا کہ عالمی سفر پھر سے شروع کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دیگر آپشن پر غورو خوض کیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ امریکہ کی غیرملکی مسافروں کی کووڈ ٹیکہ کاری کو لازم کرنے کا ایک منصوبہ بنا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS