ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پرو ہاکی لیگ میچ منسوخ

0

لوزان (سوئٹزرلینڈ) (یو این آئی) : ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف ایف آئی ایچ پرو لیگ میچ جوانگلینڈ ٹیم میں کورونا اورانجری کے مسائل کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا، منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے یہ اطلاع دی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو ان دو منسوخ شدہ میچوں سے چھ پوائنٹس دیئے گئے ہیں جو 2 اور 3 اپریل کو ہونے والے تھے لیکن ملتوی کردیئے گئے تھے ۔ ایف آئی ایچ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا، “یہ میچ بھونیشور میں 2 اور 3 اپریل کو ہونے والے تھے لیکن انگلش ٹیم میں کورونا اور انجری کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے اور آخر کار یہ میچز منسوخ کئے جارہے ہیں۔ تمام تر کوششوں کے بعد ان میچوں کو ہندوستان میں دوبارہ کرانے کی کوئی نئی تاریخ مقرر نہیں ہوپائی۔ اس کے بعد ایف آئی ایچ اوردونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے کے بعد میچوں سے دستیاب چھ پوائنٹس ہندوستان کودیاجاتا ہے ۔ چھ پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم ٹیبل میں اولمپک فاتح ہالینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 22 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک بن گئی ہے ۔ ہالینڈ کے 19 پوائنٹس ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS