راجستھان رائلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 3رن سے ہرایا

0

ممبئی (یواین آئی) : شمرون ہیٹمائر کے ناٹ آؤٹ 59 رن اور یجووندر چہل (41 رن پر 4 وکٹ) کی مدد سے راجستھان رائلز نے اتوار کو آئی پی ایل کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو3 رن سے شکست دی۔ راجستھان نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 165 کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر 162 رنز ہی بنا سکی۔ راجستھان نے چار میچوں میں تیسری جیت درج کی جبکہ لکھنؤ کو پانچ میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل شمرون ہیٹمائر کی ناقابل شکست 59 رنز کی بدولت راجستھان رائلز نے اتوار کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اپنے آئی پی ایل میچ میں 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 165 کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ 14 رنز کے ذاتی اسکور پر کرونل پانڈیا کے ہاتھوں ملنے والے لائف گفٹ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیٹ مائر نے 36 گیندوں پر ایک چوکے اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ روی چندرن اشون نے دو چھکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 28 رنز بنا کر ہیٹ مائر کا بخوبی ساتھ دیا۔ دیودت پڈیکل نے 29 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے ۔ ہیٹمائر اور اشون نے پانچویں وکٹ کے لیے 68 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ اشون 17ویں اوور کی دوسری گیند پر ریٹائر ہو گئے ۔ نئے بلے باز ریان پیاگ نے جیسن ہولڈر کی گیند پر آٹھ رنز پر چھکا لگایا۔
اس اننگز میں اگر کچھ کہنے کو ہے تو صرف ہیٹ مائر کے بارے میں کہ ان کے پاس بلے کی کتنی زبردست سوئنگ ہے ، آج یہ اننگز اور بھی خاص ہو گئی، جس کی وجہ سے راجستھان کی ٹیم 67 رنز پر چار وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں پڑ گئی تھی۔ انہوں نے ایسے وقت میں کھیلنا شروع کیا اور اشون کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا، جیسے ہی ڈیتھ اوور شروع ہوا، ہیٹ مائر نے چھکوں کی بارش کردی اور یہی وجہ تھی کہ راجستھان کا اسکور 165 رنز تک پہنچادیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS