فوج نےراجوری میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا

0
Hindustamtimes

جموں: (یو این آئی) فوج نے جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے بھمبر گلی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پردہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے ۔
جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں نے بھمبر گلی میں لائن آف کنٹرول سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا’’ہندوستانی فوج کے چوکس اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور ایک پاکستانی دہشت گرد کو مار گرایا ۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کی لاش اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS