خاندان پر مبنی سیاسی جماعتیں جمہوریت کے لیے خطرہ : مودی

0
image:indianexpress.com

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے خاندان پرمبنی سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے لیےایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ بدعنوانی میں ملوث لوگوں کی عزت افزائی نوجوانوں کو غلط راستے پر چلنے کے لئے اکساتی ہے ۔ نریندر مودی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری تک ہندوستان کے ہر حصے میں خاندان پر مبنی سیاسی جماعتوں کا غلبہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے ۔ اس کے لیے ملک کے باشندوں کو بیدارکرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک ہی خاندان کے کئی افراد کی سیاست میں شمولیت کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ قابلیت کی بنیاد پرہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاندانی سیاسی جماعتیں اپنا جمہوری کردار کھو چکی ہیں،اس لیے ان سے جمہوری نظام کے تحفظ کی امید نہیں کی جا سکتی۔ خاندان پر مبنی سیاسی جماعتیں نسل در نسل چلتی ہیں اور یہ جمہوریت کی حفاظت نہیں کر سکتیں ۔ ایسی سیاسی جماعتیں جمہوریت کے لیے بڑا خطرہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سیاسی جماعتیں انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS