شمال مشرقی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے

0

امپھال :(یو این آئی) شمال مشرقی ہندوستان کے بیشتر حصوں اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ آج صبح آئے زلزلے کا مرکز میزورم سے تقریباً 73 کلومیٹر دور 22.77 ڈگری عرض البلد اور 93.23 ڈگری طول البلد پر 12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ منی پور، میزورم، آسام اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بنگلہ دیش، میانمار، بھوٹان اور چین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS