Image:The Indian Express

نئی دہلی: وزیر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ہرش وردھن نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ اس وقت ملک دنیا کے 72 ممالک میں کورونا وائرس ویکسین فراہم کررہا ہے اور گھریلو ضروریات کیلئے اس کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے وقفہ سوال میں ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا کے ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر ہندوستان کی تعریف کی جارہی ہے۔ یہ ملک سرکاری و نجی اسپتالوں میں اپنی مطلوبہ ویکسین فراہم کر رہا ہے اور ساتھ ہی اس کی ذمہ داری بھی دنیا کی طرف ہے۔ اس کیلئے پوری دنیا میں ہندوستان کی تعریف کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت، سائنس دانوں اور پیشہ ور افراد کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق ملک میں کورونا ویکسین دستیاب ہے۔ مزید موصولہ ہدایات کے مطابق اس کی فراہمی بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں کورونا ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے اور نجی اسپتالوں میں یہ 250روپے میں فراہم کی جارہی ہے۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ 60سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو ان کے گھر پر حفاظتی ٹیکے لگانے کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز کو ماہر گروپ کے سامنے رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تاہم ، اس معاملے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے، کیونکہ ٹیکہ لگانے والے ہر شہری کو 30منٹ تک نگرانی میں رکھا جاتا ہے، تاکہ اگر کوئی مضر اثرات ہو تو متعلقہ شخص کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جاسکے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS