راجکپور کی بیٹی رتو نندا کا انتقال

0

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار راج کپور کی بیٹی اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کی سمدھن رتو نندا کا آج بروز منگل  انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔
رتو نندا اداکار رشی کپور، رندھیر کپور اور راجیو کپور کی بہن تھیں۔ رندھیر کپور نے اپنی بہن کی موت کی تصدیق کردی ہے۔  انہوں نے میڈیا کو بتایا’رتو نندا کا آج صبح انتقال ہوگیا وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ہم ابھی دہلی میں ہیں۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
محترمہ نندا کی پیدائش 1948 میں ہوئی تھی اور وہ مشہور صنعت کار رنجن نندا کی اہلیہ تھیں۔ ان کے بیٹے نکھل نندا کی شادی امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن سے ہوئی تھی۔ انہیں 2013 میں کینسر کے مرض کا پتہ لگا تھا۔ ان کا علاج امریکہ میں بھی کرایا گیا تھا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS