آر اے ایف کے زیر اہتمام طبی کیمپ کا اہتمام

0

گجرات: آر اے ایف نے اے آئی ایم جے ایف جوناگڑھ کے ساتھ وابستہ ہو کر جوناگڑھ (گجرات) کے بوکرفالیہ سلم علاقے میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا 600 کے قریب مریضوں نے کیمپ میں شرکت کی اور ڈاکٹروں کے خصوصی پینل سے مستفید ہوئے۔ متعلقہ ڈاکٹروں کے ذریعہ تمام مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت دوائیں اور رپورٹیں فراہم کی گئی۔ مختلف خصوصیات رکھنے والے 12 ڈاکٹروں کے پینل نے کیمپ یں شرکت کی۔ خیال رہے کہ بوکرفالیہ سلم علاقہ جوناگڑھ شہر کی ایک بڑی کچی آبادی ہے جس کو ہم نے کیمپ کے لئے منتخب کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS