الشباب کے حملہ میں 3 امریکی فوجی ہلاک 

    0

    واشنگٹن:(اسپوتنک) کینیا کے لامو کاؤنٹی میں گزشتہ روز امریکہ اور نیروبی کے مشترکہ فوجی ٹھکانے پر القاعدہ سے منسلک صومالیہ کے دہشت گرد تنظیم الشباب کا حملہ ہوا۔  اس حملے میں ایک جوان سمیت  3 امریکی شہریوں کی موت ہوگئی اور دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں الشباب کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔ 
    امریکہ افریقہ کمانڈ نے کہا ’مشرقی افریقہ میں القاعدہ گروپ کی تنظیم ا لقاعدہ گروپ کی تنظیم الشباب کے مانڈہ بے علاقے میں بنے کینیا ڈیفینس فورس ملٹری بیس پر ہوئے حملے میں ایک امریکی فوجی اوردفاعی محکمہ کے 2 ٹھیکیداروں کی موت ہوگئی ‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں دیگر 2 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں ۔
    الشباب نے لامو کاؤنٹی میں واقع امریکہ ۔ کینیا کے مشترکہ فوجی ٹھکانے پر حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ اس حملے میں خودکش حملہ آور کا استعمال کیا گیا اور دہشت گرد تنظیم نے کیمپ پر قبضہ کرلیا ہے۔  اس سے قبل ستمبر میں بھی الشباب نے صومالیہ میں ایک امریکی فوجی ٹھکانے پر حملہ کرنے کی ذمہ داری  لی تھی۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS