تلنگانہ میں بھارت جوڑویاترا-راہل گاندھی نے دوڑلگائی

0

حیدرآباد۔ (یواین آئی)کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں عوام کا کافی جوش وخروش
دیکھاجارہا ہے ۔محبوب نگر ضلع میں بھارت جوڑو یاترا کا آج پانچواں دن ہے ۔ راہل گاندھی نے جڑچرلہ سے یاترا شروع کی۔آج یاتراکے موقع پر
راہل گاندھی نے صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے ساتھ دوڑلگائی۔اس دوڑ میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت کرتے نظرآئے ۔اس دوڑ کی
ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں جس میں کانگریس کارکنوں اوراس یاترا میں حصہ لینے والوں کا جوش
وخروش دیکھاجارہا ہے ۔ان ویڈیو زپرکافی بہتر عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے ۔ پی سی سی کے سربراہ ریونت ریڈی، مانیکم ٹیگور، بھٹی وکرامارکا،
مدھویاشکی، اتم کمارریڈی اوردوسروں نے راہل کی یاترا میں حصہ لیا۔ بھارت جوڑو یاترا آج محبوب نگر ضلع سے رنگاریڈی ضلع میں داخل ہورہی
ہے ۔ راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے حصہ کے طور پر تلنگانہ کی تہذیب اورثقافت کو اجاگر کرنے والابتکماں کھیلا۔انہوں نے محبوب نگر
ضلع کے گولہ پلی میں خواتین کے ساتھ بتکماں کھیلا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS