ڈی یو: بی اے میں 32 ہزار اوربی ایم ایس میں محض48 طلبا کا داخلہ

0
image:thefoodietime

نئی دہلی (ایس این بی) : اس بار دہلی یونیورسٹی میں بدلے ہوئے داخلے کے عمل میں ایک خاص بات یہ تھی کہ اسکول آف اوپن لرننگ میں بغیر کسی داخلہ امتحان کے ڈی ےو کے انتہائی خاص پیشہ ورانہ کورسز میں داخلہ شروع کر دیا گیا لیکن ان پروفیشنل کورسز میں داخلہ لینے والوں سے زیادہ یہاں کے طلبا نے اب تک روایتی کورسز میں داخلہ لیا ہے۔ چنانچہ ایس او ایل میں تعلےمی سیشن 2022-23 میں جہاں 32 ہزار 638 طلبا نے بی اے پروگرام جیسے کورسز میں داخلہ لیا ہے، وہےں پہلی بار شروع ہونے والے بیچلر اِن مینجمنٹ اسٹڈیز (بی ایم ایس) جیسے اہم کورسز میں صرف 48 طلبا نے داخلہ لیا ہے۔
اس سلسلے مےں پروفیسر پائل ماگو ڈائرےکٹر کیمپس اوپن لرننگ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایس او ایل میں پروفیشنل کورسز کے بارے میں طلبا
میں علم کی کمی ہے۔ دوسری بات ےہ ہے کہ ڈی ےو کے کالجوں کے داخلے ابھی ختم نہیں ہوئے، جیسے ہی ریگولر کورسز کے داخلے ختم ہوں
گے، طلبا یہاں آکر داخلہ لیں گے۔ ایس او ایل میں اب تک 54 ہزار 378 داخلے ہو چکے ہیں۔
پروفیسر ماگو نے کہا کہ خاص بات یہ ہے کہ ایس او ایل میں پہلی بار شروع کیے گئے ایم بی اے کورس میں داخلے کے لیے اب تک 5 ہزار طلبا
نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ ایم بی اے کے لیے رجسٹریشن 4 نومبر تک ہے اور اس کی میرٹ لسٹ 7 نومبر کے بعد آئے گی۔ ایم بی اے میں 7 ہزار
سے زائد سیٹیں ہیں۔ پروفیسر ماگو نے کہا کہ اےس او اےل میں اب تک 30 ہزار سے طلبا نے رجسٹریشن کراےا ہے لیکن کورس کی فیس جمع
نہیں کرائی ہے۔ اےس او اےل میں داخلے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن طلبا نے ریگولر کورس میں داخلہ نہیں لیا وہ بھی
اےس او اےل میں داخلہ لے سکتے ہیں اور انہیں اگلے سال ریگولر کالج میں منتقل کروا سکتے ہیں۔ یہاں ڈی ےو سے الحاق شدہ کالجوں میں ہفتہ
اور اتوار کو کلاسز ہوتی ہیں۔ اےس او اےل میں داخلہ لینے کے بعد طلبا کو ڈی ےو کی ڈگری مل جاتی ہے، اس ڈگری میں اےس او اےل کا نام تک
نہیں ہوتا۔
اس سلسلے مےں ایس او ایل کے قائم مقام پرنسپل پروفیسر یو ایس پانڈے نے کہا کہ اب تک اےک لاکھ 3 ہزار 483 نے ایس او ایل میں داخلے کے
لیے اپنا اندراج کرایا ہے۔ گزشتہ سال ایس او ایل میں کل اےک لاکھ 35 ہزار داخلے ہوئے تھے۔ پروفیسر پانڈے نے بتایا کہ اب تک ایس او ایل میں بی
کام کورس میں 8 ہزار 972، بی کام آنرز میں 4 ہزار 8، بی اے انگلش آنرز میں اےک ہزار 558، بی اے پولیٹیکل سائنس آنرز میں 6 ہزار
901، بی اے اکنامکس آنرز میں 146 اور 108 بی بی اے ایف آئی اے میں داخلے ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS