ویلکم علاقے میں مالک مکان نے معصوم بچی کی عصمت دی کی

0

Juvenile Justiceنئی دہلی( ایس این بی) ویلکم علاقے میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ مالک مکان اور اس کے دوست نے 2 الگ الگ دنوں میں معصوم کے ساتھ زیادتی کی، جب کہ مالک مکان واردات کے دن اس سے زیادتی کو انجام دے رہا تھا،اسی وقت بچی کی ماں وہاں پہنچ گئی۔ اس کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔ اس کے بعد متاثرہ کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا،جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس پاکسوایکٹ،عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم مکان مالک کی تلاش کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ویلکم علاقے میں کرائے کے مکان کی تیسری منزل پررہتی ہے۔ خاندان والدین اور دیگر ارکان پر مشتمل ہے اور معصوم بچی تیسری جماعت کی طالبہ ہے جب کہ اس کے والدین مزدوری کرتے ہیں۔ مکان مالک گراؤنڈ فلور پر رہتا ہے۔ الزام ہے کہ 22 ستمبر کو بچی کے والدین باہر گئے ہوئے تھے اور وہ گھر میں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ سو رہی تھی۔ اسی دوران ملزم نے لڑکی کو ڈرا دھمکا کر اپنے کمرے میں لایا،جہاں بعد میں ملزم اس کے ساتھ زیادتی کرنے لگا،اس دوران معصوم بچی کی ماں وہاں پہنچ گئی۔ بیٹی کی چیخ سن کر وہ کمرے میں پہنچ گئی۔ ماں کو دیکھ کر مکان مالک وہاں سے فرار ہوگیا۔ اہل خانہ نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ بعد میں معصوم کی کونسلنگ کی گئی۔ متاثرہ نے بتایا کہ 20 ستمبر کو بھی مکان مالک کے دوست نے اس کے ساتھ گھناؤنا کام کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم نے معصوم کو 50 روپے دے کر خاموش رہنے کو کہا تھا۔ معصوم نے خوف سے کسی کو کچھ نہیں بتایا۔ اب پولیس ملزم مکان مالک اور اس کے جاننے والے کی تلاش کر رہی ہے۔ لیکن دونوں ملزمان ابھی تک پکڑے نہیں گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS