ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی :(یو این آئی) ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 29ویں دن بھی مستحکم رہیں ۔
آئل مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج دہلی میں پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے ۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ مرکزی حکومت25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا ۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی آئی تھی ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 113.12 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 6.05 فیصد کمی کے ساتھ 110.48 ڈالر فی بیرل پر رہا ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
شہر…………پٹرول…………ڈیزل
دہلی. …………96.72.۔۔۔۔۔۔۔ 89.62
ممبئی ………..111.35……..97.28
کولکتہ .. ….106.03.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.92.76
چنئی………….102.63…….94.24