دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر

0
image:hindustantimes.com

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 37ویں دن بھی مستحکم رہیں۔
ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر ہے۔
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹرنیشنل لندن برینٹ کروڈ آج 1.94 فیصد اضافے کے ساتھ 109.53 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 1.67 فیصد اضافے کے ساتھ 109.53 ڈالر فی بیرل پر ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہوا۔ کمپنیوں نے 46 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
میٹرو……….پیٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی…………. 105.41…….96.67
کولکتہ ……115.12………99.83
ممبئی …………120.51…….104.77
چنئی……………….110.85……..100.94

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS