کوشامبی: عصمت دری کے قصوروار باپ کو عدالت سے عمرقید کی سزا

0

کوشامبی:(یو این آئی) اترپردیش میں کوشامبی ضلع کی مقامی عدالت نے ایک باپ کو بیٹی کی عصمت دری کرنے کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے اسے عمرقید اور ایک لاکھ روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔فریق استغاثہ نے جمعہ کو بتایا کہ یہ معاملہ ضلع کے کڑا دھام تھانہ علاقہ ہے۔ جہاں متاثرہ لڑکی نے 24ستمبر 2019کو تھانہ میں شکایت دیکر اپنے باپ کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج کرایا تھا۔ ایڈیشنل ضلع جج یوگیش کمار کی عدالت میں دونوں فریقین کی سماعت اور موجود شواہد کی بنیاد پر عدالت نے باپ کو بیٹی کی عصمت دری کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے جمعرات کو باپ کو عمرقید کی سزا کے ساتھ جرمانہ کی سزا سنائی۔متاثرہ نے اپنی تحریر میں بتایا کہ اس کی ماں کی موت ہوچکی ہے۔ گھر میں وہ شراب پینے عادی اپنے باپ کے ساتھ رہتی ہے۔ شراب کے نشہ میں باپ اس کے ساتھ منہ کالا کرتا ہے۔ مخالفت کرنے پر وہ بیٹی کی پٹائی کرتا ہے۔
متاثرہ نے اس کی اطلاع اپنے نانا کو دیکر نانا کے ساتھ ہی تھانہ میں جاکر باپ کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی۔ ملزم باپ کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیجا اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فردجرم داخل کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS