عوام کو مہنگائی سے راحت دینے کے بجائے گمراہ کن مسائل پر توجہ دی جارہی ہے: کمل ناتھ

0

بھوپال:(یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج مرکز اور ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے لیکن عوام اس سے راحت دینے کی بجائے گمراہ کن مسائل پر توجہ دی جارہی ہے۔مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے مہنگائی کو لے کر مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومتوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ ‘عوام پریشان، سرکار مست.. اب کی بار اچھے دن والی، مہنگائی سے نجات کی حکومت’ نعرہ دینے والوں کی حکومت میں مہنگائی عروج پر.. خوردہ مہنگائی 7.79 فیصد کی آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ‘‘سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے گمراہ کن مسائل پر اب بھی پوری توجہ دی جارہی ہے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
1
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here