چھتیس گڑھ میں پک اپ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے سمیت تین افراد ہلاک، ایک زخمی

0

جگدل پور: (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بستر زون کے لوہندی گوڈا تھانہ کے نارائن پال وشنو مندر کے سامنے بھانپوری مین روڈ پر ایک موٹر سائیکل سڑک پر کھڑی ایک پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئی، جس میں باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہوا۔
پولس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار باپ بیٹا اور چچا کا بیٹا لوہندی گوڈا بازار سے اپنے گھر پوہمار پولیس اسٹیشن مردپال کی طرف لوٹتے وقت سڑک میں کھڑی ایک پک اپ سے ٹکرا گئے۔ حادثے میں تینوں موٹر سائیکل سوار کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں سمنت کشیپ (60)، سیتارام کشیپ (50) اور مہیندر کشیپ (24) شامل ہیں۔ تینوں متوفی موٹر سائیکل پر لوہندی گوڈا بازار آئے تھے۔ شام کو واپس لوٹتے وقت نارائن پال مندر چوک پر سڑک پر سواری اتاررہے پک اپ گاڑی کے پیچھے جاٹکرائی۔
واقعہ کے دوران تاراگاؤں کے رہنے والے بلکورم کشیپ (24) جو پک اپ سے نیچے اتر رہے تھے، ان کی بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی۔ زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچایا گیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیےبھیج دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS