بہار میں پہلے مرحلہ میں  71 اسمبلی نشستوں کیلئےووٹنگ کا آغاز صبح 7 بجے سے شروع

0

 پٹنہ: بہار میں پہلے مرحلے میں اسمبلی کی 71 نشستوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے سخت ہدایات  پر عمل کرتے ہوئے ووٹنگ آج صبح 7 بجے سے شروع ہوگئی۔ ریاستی الیکشن آفس کے مطابق ان 71 اسمبلی حلقوں میں 31380 پولنگ بوتھوں  پر صبح 7 بجے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ کورونا دور میں ملک کے پہلے بڑے انتخابات میں رائے دہندگان اور انتخابی کارکنوں  کے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سینی ٹائزر ، دستانے اور ماسک کا انتظام کیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے تمام ووٹرز کے ٹمپریچر کی اسکیننگ کی جارہی ہے۔ ماؤ نوازوں سے متاثرہ علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں میں کہلگاؤں ،سلطان گنج،امر پور،دھوریا(محفوظ)بانکا،لکھی سرائے،شیخ پورہ ،بربیگھا ،مکامہ،باڑھ ،وکرم ،سندیش ،بڑہرا،آرا ،اگی آؤں(محفوظ)،تراری،جگدیش پور،شاہ پور،برہم پور،بکسرشامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS