ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ،ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20ہزار سے متجاوز

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھراضافہ ہوا ہے اوریہ ایک بار پھر 40 ہزار کو عبورکرچکے ہیں اورایک ہی دن میں اموات کی تعداد بھی 500 تک جا پہنچی ہے۔
مرکزی صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے بدھ کے روزجاری تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 43،893 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ ایک دن پہلے ہی یہ تعداد 36،470 تھی۔ اسی مدت کے دوران  58،439 کورونا مریضوں نے وبا کو شکست دی،جس  سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15،054 سے  گھٹ کر 6،10،803 رہ گئی۔ اسی عرصے کے دوران 508 کورونامریضوں کی موت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 79.90 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 72.59 لاکھ شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ  ملک میں کورونا  وائرس سے  شفایابی  کی شرح 90.85 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.64 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح 1.50 فیصد ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS