سکیورٹی فورسزاورجنگجوئوں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو جنگجو ہلاک

    0

    سری نگر: وسطی ضلع بڈگام کے موچھوا باغ مہتاب میں منگل کی رات دیر گئے سکیورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
    جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بڈگام کے موچھوا باغ مہتاب میں ہونے والے مسلح تصادم میں دو عدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
    سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ موچھوا باغ مہتاب کے آری باغ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 50 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں منگل کی شام دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
    انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں دو جنگجو مارے گئے۔
    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بڈگام میں مزید دو جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ وادی میں رواں برس اب تک مارے جانے والے جنگجوئوں کی تعداد بڑھ کر 191 ہوگئی ہے۔ ان میں دو درجن غیر ملکی جنگجو شامل ہیں

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS