عمران خان کی پارٹی تمام اسمبلیوں سے دے گی استعفیٰ
راولپنڈی (ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی نے تمام اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان ہفتہ کو راولپنڈی (پاکستان) میں ایک جلسہ عام میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے تمام اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تمام اسمبلیوں سے مستعفی ہونے جا رہے ہیں۔ ہم اس نظام کا حصہ نہیں بننے والے ہیں۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ خون کے آخری قطرے تک اس ملک کے لیے لڑوں گا۔ میں کرکٹ کھیلنے کے لیے 20 سال ملک سے باہر رہا، میں نے کبھی دوسرے ملک سے پاسپورٹ لینے کے بارے میں نہیں سوچا۔ میرا ایک ہی گھر ہے اور وہ پاکستان میں ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.