نئی دہلی، (ایجنسیاں) : یوگ گرو بابا رام دیو کی جانب سے خواتین کے حوالے سے کیے گئے ایک تبصرہ پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بابا رام دیو نے مہاراشٹر کے پنے میں ایک یوگ کیمپ میں بولتے ہوئے کہا کہ خواتین ساڑی، سلوار اور سوٹ میں بھی اچھی لگتی ہیں، میری طرح کچھ نہ بھی پہنے تو بھی اچھی لگتی ہیں۔ رام دیو جب یہ بات بول رہے تھے تب اسٹیج پر ان کے بغل میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیوندر فڑنویس کی بیوی امرتا بھی موجود تھیں۔ رام دیو کے تبصرے کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا۔ سواتی مالیوال نے ٹویٹ کیا کہ ’مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ جی کی بیوی کے سامنے سوامی رام دیو کے ذریعہ خواتین پر کیا گیا تبصرہ غیر مہذب اور قابل مذمت ہے۔ اس بیان سے سبھی خواتین کو ٹھیس پہنچی ہے، بابا رام دیو جی کو اس بیان پر ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔‘ بابا رام دیو کے ساتھ اسٹیج پر مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے بیٹے رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے بھی موجود تھے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.