گجرات الیکشن میں آج مہم کا سپر سنڈے پی ایم مودی، اروند کیجریوال اور کھڑگے کی ریلیاں

0
ABP live

نئی دہلی (ایجسنی) : گجرات اسملی الیکشن کے پہلے مرحلے میں اب تین دن کا وقت باقی ہےاور سیاستی جماعتوں نے پارٹی تشہیر مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سے لے کر عام آدمی پارٹی، کانگریس نے اپنے تجربہ کار سیاست دانوں کو میدان میں تشہیر مہم کا ذمہ سونپا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج سے دو دن گجرات کے دورے پر ہیں اور اس دوران وہ 7ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پی ایم مودی کے دورے میں 7ریلیوں ہونگی۔ آج 27نومبر کو پی ایم شام 6بجے سورت ایئرپورٹ پر پہچے جہاں سے ان کا قافلہ تقریبا 28کا سفر طے کرے گا۔ اس دوران الگ الگ جگہوں پر پی ایم کے استقبال کے پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ شام ساڑھے چار بجے گوپن میں پی ایم ریلی سے خطاب کریں گے۔ 26نومبر کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے گاندھی نگر واقع ریاستی دفتر پر پارٹی کا ریزولوشن لیٹر جاری کیا۔ جے پی نڈانے اس دوران کہا کہ پی ایم مودی کی رہنمائی میں اور بی جے پی کی حکومت میں گجرات مسلسل ترقی کررہا ہے۔ وہیں جاری ریزولوش لیٹر میں بی جے پی نے پانچ سال میں بیس لاکھ روزگار دینے کی بات کی ہے۔ ساتھ ہی طالب علموں کو الیکٹرک اسکوٹی دینے کا وعدہ کیا۔ زراعت کی ترقی کے لئے دس ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کی بات کی گئی ہے۔
آپ کے قومی کنوینر اروند کیجروال دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ آج شام سی ایم کیجریوال صبح گیارہ بجے سورت میں پریس کانفرنس کریں گے۔ جس کے بعد ان کا جام نگر میں روڈ شو ہوگا۔
وہیں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے آج سے گجرات دورے پر رہینگے۔ کھڑگے آج نرمادہ ضلع میں دو ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ اس دوران راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت بھی گھڑگے کے ساتھ موجود رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS