image:Moneycontrol

جے پور: (یو این آئی) راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر میں اضافے کے سبب نافذ ویک اینڈ کرفیو کا اثر آج راجدھانی جے پور سمیت دیگر شہروں کے بازاروں میں نظر آنے لگا ہے۔ اس دوران ضروری اشیا کو چھوڑکر باقی دکانیں بند ہیں اور عام لوگ بلا وجہ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔
کورونا کے سبب لاک ڈاؤن کے بعد ریاست میں پہلی بار ویک اینڈ کرفیو نافذ ہوا ہے اور ا سے لوگ زیادہ سہمے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس دو دن کاےکرفیو سے لوگوں کو یقین ہے کہ دو دن بعد حالات پھر سے معمول پر آجائیں گے۔ اس کے علاوہ جمعہ کی رات وزیراعلی اشوک گہلوت کے ریاست کے عوام سے خطاب کرکے اپیل اور ہمت کا اثر بھی آج نظر آرہا ہے۔ ریاست میں کہیں بھی افراتفری کا ماحول نظر نہیں آرہا ہے۔
شہروں میں جگہ جگہ پولیس تعینات ہے لیکن کہیں بھی کسی کو پریشانی نہیں ہورہی ہے اور نہ پولیس کو کوئی مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔ بازاروں میں دودھ، پھل، سبزی اور کرانہ کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں، اس سے بھی لوگوں کو کافی راحت ملی ہوئی ہے۔ اس دوران کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے معاملوں سے ریاست میں جمعہ کی شام چھ بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک ویک اینڈ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS