دشمن نے اشتعال دلایا تو جوہری حملہ کردیں گے: کم جونگ 

0
دشمن نے اشتعال دلایا تو جوہری حملہ کردیں گے: کم جونگ 
دشمن نے اشتعال دلایا تو جوہری حملہ کردیں گے: کم جونگ 

پیانگ یانگ(ایجنسیاں): شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بیان میں کہا کہ اگر دشمنوں نے ہمیں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تو ہم خود ایٹمی حملہ کردیں گے۔کم جونگ ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات فورسز کے عزم اور دشمنوں کو خبردار کرنے کا پیغام ہیں۔

دشمن اگر ہمیں نیوکلئیر ہتھیاروں سے اکسانے کی کوشش کرے گا تو ہم خود جوہری حملہ کردیں گے۔ ہماری فورسز ہر طرح کے چینلجز کے لیے تیار ہیں۔شمالی کوریا کی جانب سے رواں ہفتے کے آغاز پر بھی میزائل تجربات کیے گئے ہیں جس کی امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں سرنگ میں داخل ہونے والے صیہونی فوجیوں پر حملہ، 5اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے متعلق اپنی پالیسی کے باعث عالمی پابندیوں کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS