کے بی این یو کے سالانہ اسپورٹس اور کلچرل مقابلوں کا اختتام

0
کے بی این یو کے سالانہ اسپورٹس اور کلچرل مقابلوں کا اختتام
کے بی این یو کے سالانہ اسپورٹس اور کلچرل مقابلوں کا اختتام

گلبرگہ: خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ کے سالانہ اسپورٹس اور کلچرل مقابلوں کا شاندار اختتامی پروگرام اسپورٹس گراونڈ خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کیمپس میں آج 21 دسمبر کی دوپہر منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز سید محمود طالب علم کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر کے بی این یو ڈاکٹر محمد نذیر احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروچانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ مولانا سید محمد علی الحسینی، وائس چانسلر کے بی این یو پروفیسر علی رضا موسوی نے مولانا سید محمد علی الحسینی کی گلپوشی کی۔

زائد از ایک ہفتہ چلنے والے اسپورٹس اور کلچرل مقابلوں میں فیکلٹی آف میڈیکل سائنس کو رولنگ ٹرافی دی گئی۔انھوں نے مختلف مقابلوں میں 1900نشانات حاصل کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا اور پہلی رولنگ ٹرافی اٹھا ئی۔اس موقع پر ڈاکٹر سدلنگ چینگٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے طلبہ کے ساتھ اس ٹرافی کو حاصل کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سدلنگ چینگٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے طلبہ کے ساتھ اس ٹرافی کو حاصل کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر سدلنگ چینگٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے طلبہ کے ساتھ اس ٹرافی کو حاصل کیا۔

 سید محمد علی الحسینی نے تمام شرکاء کو جنھوں نے ان مقابلوں میں شرکت کی اور جیت ہار کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انھوں نے کھیل کود میں حصہ لیا۔انھوں نے طلبہ کو نصیحت فرمای کہ وہ صرف پڑھائی، کھیل کود یا کلچرل سرگرمیوں تک خود کو محدود نہ رکھیں۔آپ نے فرمایا کہ طلبہ ہر شعبے میں آگے رہیں یہی خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ کا منشاء ہے۔

پروفیسر علی رضا موسوی وائس چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ، ڈین آف لینگویجز پروفیسر نشاط عارف حسینی، ڈین آف ریسرچ پروفیسر راجشری پلاڈی، ڈاکٹر سدلنگ چینگٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے بی این ٹی اینڈ ہاسپٹل، شعبہ فورنسک سائنس کی سربراہ محترمہ ڈاکٹر زماں موسوی،ڈاکٹر ایم اے بصیر ڈائریکٹر آی کیو اے سی، کے بی این یو،ڈاکٹر سید نذیر احمد ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر,ڈاکٹر بلال احمد انچارج ایونٹ کے ہاتھوں مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والوں کو میڈلز و اسناد دئیے گئے۔ ڈاکٹر ثنا اعجاز فیکلٹی آف سائنس نے بھی میزبانی کی۔

پروفیسر علی رضا موسوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کو لے کر کافی پر امید ہوں کہ تمام شعبہ جات کو ملا کر ایک اکائی بنانے کی کوشش کی ہے۔چنانچہ ہم سب کو ایک صحت مند ماحول بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں سرنگ میں داخل ہونے والے صیہونی فوجیوں پر حملہ، 5اسرائیلی فوجی ہلاک

انھوں نے کہا کہ ہمیں اس معاملے کو اگلے مرحلے پر لے جانے کی کوشش کریں گے۔ ناگیندر نائکواڑی اسپورٹس ٹیچر سید اکبر حسینی اسکول کو ان کی کاوشوں کے اعتراف میں میڈل دیا گیا۔ڈاکٹر بلال نے اظہار تشکر کیا۔ شہ نشین پر پروفیسر اے ایم پٹھان، سکریٹری خواجہ بندہ نواز ایجوکیشن سوسائٹی، پروفیسر رخسار فاطمہ انچارج رجسٹرار خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ بھی موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS