گیانواپی سروے رپورٹ کی فراہمی پر 3 کو سماعت

0
گیانواپی سروے رپورٹ کی فراہمی پر 3 کو سماعت
گیانواپی سروے رپورٹ کی فراہمی پر 3 کو سماعت

وارانسی (پی ٹی آئی): وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ نے گیان واپی کمپلیکس کے سروے کی مہربند رپورٹ کو کھولنے اور سروے رپورٹ فریقین کو دستیاب کرانے کے معاملے پر سماعت کیلئے 3 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے یہ جانکاری دی۔ وکیل مدن موہن یادو نے بتایا کہ جمعہ 22 دسمبر کو بار کونسل کے انتخابات کے پیش نظر وکلانے آج کام سے پرہیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ جج اے کے وشویش نے سماعت کیلئے 3 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

مسلم فریق کے وکیل اخلاق احمد نے کہا کہ وکلاجمعہ کو ہونے والے بار کونسل کے انتخابات میں مصروف ہیں اور عدالتی کام میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے گیانواپی مسجد کمپلیکس کے سروے کی رپورٹ 18 دسمبر کو ایک سیل بند لفافے میں ضلع عدالت میں پیش کی تھی۔

مزید پڑھیں: غزہ میں سرنگ میں داخل ہونے والے صیہونی فوجیوں پر حملہ، 5اسرائیلی فوجی ہلاک

عدالت نے مہر بند رپورٹ کو کھولنے اور اس کی کاپیاں وکلاکو سونپنے کیلئے 21 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ مسلم فریق نے عدالت سے اس دن سروے رپورٹ کو عام نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS