راج پتھ کرتویہ پتھ تو راج بھون کرتویہ بھون کیوں نہیں ؟

0
thequint

نئی دہلی (ایجنسیاں)کانگریس راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پتھ رکھنے پر مرکزی حکومت سے مسلسل سوال کر رہی ہے۔ اس دوران کانگریس کے سینئر لیڈر اور کانگریس ممبرپارلیمنٹ ششی تھرور نے مرکز کی مودی حکومت پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح راجستھان کا نام بھی کرتویہ استھان ہونا چاہئے۔ کانگریس کے لیڈر ششی تھرور نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ اگر راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پتھ رکھا جا سکتا ہے، تو کیا راج بھون کرتویہ بھون نہیں ہونا چاہیے۔ وہاں کیوں رکے؟ انہوں نے آگے کہا کہ راجستھان کا نام بدل کر کرتویہ استھان رکھاجاناچاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS