ہماچل میں کہرام، ملبے میں 40 سے زائد افراد کے دبنے کی خبر، تفصیلات حاضر

0

شملہ: (یو این آئی) ہماچل پردیش کے ضلع کنور میں ریکانگپیو شملہ قومی شاہراہ پرایک پہاڑی سے چٹان گرنے سے ایک بس سمیت کچھ گاڑیوں کے اس کی زدمیں آںے اور 40 سے ​​زائد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کاخدشہ ہے۔

 

انتظامیہ اور پولیس ذرائع کے مطابق ملبے کی زدمیں ایک بس، ایک ٹپر اور ایک جے سی بی سمیت کچھ گاڑیاں آئی ہیں۔ بس ہریدوار جارہی تھی اور اس میں تقریبا 40 افراد سوار تھے۔ ضلع انتظامیہ سمیت دیگرعہدیدار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو طلب کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو اورامدادی کام شروع کردیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق بس ڈرائیورسمیت 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ دیگر افراد کو ملبے سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

https://twitter.com/i/events/1425377927399579652

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS