اشرف غنی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مزار شریف پہنچے

0
trtworld.com

کابل: (یو این آئی/اسپوتنک) افغانستان کے صدر اشرف غنی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو بلخ صوبہ کی راجدھانی مزار شریف پہنچ گئے۔
ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اور سیاسی امور پرصدر کے مشیر محمد محقق اور سابق مجاہدین کمانڈر جمعہ خان ہمدرد غنی کے ساتھ دورہ پر ہیں۔
غنی کے سفر سے پہلے منگل کی رات سابق نائب صدر مارشل عبدالدوستم اپنے کمانڈوں کے ساتھ بلخ صوبہ پہنچ گئے ہیں۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ دوستم شمالی صوبوں میں طالبان کے خلاف اہم مہمات کی قیادت کررہے ہیں۔
ایک افسر نے بتایا کہ مارشل دوستم،بلخ کے سابق گورنراٹا محمد نور اور صوبہ کے سلامتی حکام کے ساتھ مزار شریف میں سیکورٹی صورتحال پر میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں سلامتی دستوں کے مابین تال میل اور شہروں سے طالبان کے کنٹرول کو ہٹانے پر بات چیت ہوگی۔
اس درمیان طالبان نے شمال مشرقی افغانستان کے بدخشاں صوبہ پر بھی قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ طالبان نے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں افغانستان کے نوصوبوں پر قبضہ کرنے لینے کا دعوی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS