راہل کے کشمیر دورے پر نروتم مشرا کا طنز، کانگریس لیڈرکی بیان بازی کو بتایا سیاسی کھیل

0
Outlook Hindi

بھوپال : (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کے دورہ کشمیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ان کی (مسٹر گاندھی) کی بیان بازی صرف ایک سیاسی کھیل ہے۔
مشرا نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ بتایا کہ راہل گاندھی کی کشمیر میں بیان بازی صرف ایک سیاسی کھیل ہے۔ اگر وہ کشمیری پنڈتوں کے خیر خواہ ہیں تو انہیں اپنے دورہ کشمیر کے دوران کشمیری پنڈتوں کی بحالی کا مسئلہ اٹھانا چاہیے تھا۔ کل سرپنچ اوراس کی بیوی کو بھی کشمیر میں قتل کیا گیا،کیا راہل گاندھی وہاں گئے تھے؟
وزیر داخلہ نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ کانگریس ان دنوں ایک عجیب صورتحال میں ہے۔ وہ ہنگامہ آرائی کے موضوع پر مکالمے اور مکالمے کے موضوع پر ہنگامہ کھڑا کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ایم ایل اے بھی ایوان کی روایت اورطرزعمل سیکھ گئے ہیں لیکن سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ ابھی تک یہ نہیں سیکھ سکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو مدھیہ پردیش میں قائد حزب اختلاف کی ذمہ داری پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS