امریکہ نے غلط اطلاعات پر مشرق وسطیٰ میں ہزاروں شہریوں کو قتل کیا

0
indianexpress.com

واشنگٹن(ایجنسیاں) : امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں ناقص انٹیلی جنس معلومات پر فضائی کارروائیوں میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگن کی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں امریکہ کی فضائی کارروائیاں ناقص انٹیلی جنس معلومات سے بھرپور رہیں۔ امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق غلط اطلاعات کی بنیاد پرکارروائیوں میں بچوں سمیت ہزاروں عام شہری قتل کر دیے گئے لیکن کسی بھی مقام پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نظر نہیں آئی۔دوسری جانب رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ کیپٹن بل اربن نے اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بے قصور شہریوں کی ہلاکت پر شرمندہ ہیں اور غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS