حزب اللہ کی حماس حملہ کی حمایت، اسلامی جہاد کا بھی حملوں میں شامل ہونے کا اعلان

0
حزب اللہ کی حماس حملہ کی حمایت، اسلامی جہاد کا بھی حملوں میں شامل ہونے کا اعلان
حزب اللہ کی حماس حملہ کی حمایت، اسلامی جہاد کا بھی حملوں میں شامل ہونے کا اعلان

بیروت: لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے حماس حملہ کی حمایت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی مظالم کا جواب قرار دیا، فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے بھی حملوں میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ جانکاری کے مطابق لبنان کی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جرائم کے خلاف حماس کا حملہ فیصلہ کن رد عمل ہے، صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور فلسطینی قائدین سے براہ راست رابطے میں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کا اسرائیل پر یہ حملہ عالم اسلام خاص طور پر ان لوگوں کے لیے واضح پیغام ہے جو اسرائیل کے ساتھ معمول کے معاہدے کر رہے ہیں۔

دوسری طرف، فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے بھی اسرائیل کے خلاف حملوں میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے، فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام کو قابض اسرائیلی فورس کی دہشت گردی کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہائیوں سے اسرائیلی فورسز کی جانب سے جارحیت جاری ہے۔

 ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل اور فلسطین دونوں فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فریقین معاملے کو تحمل سے حل کریں۔

مزید پڑھیں:

حماس کے حملے میں اب تک چالیس اسرائیلی ہلاک، نیتن یاہو نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے جاری بیان میں دنیا بھر کے عرب اور مسلم عوام سے حماس اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مسلح مزاحمت ہی اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS