غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 198 فلسطینی شہید

0
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 198 فلسطینی شہید۔۔۔ تصویر بشکریہ: الجزیرہ
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 198 فلسطینی شہید۔۔۔ تصویر بشکریہ: الجزیرہ

 نئی دہلی: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 198 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد اسرائیل کے غزہ پر جوابی حملے جاری ہیں۔

غزہ حکام کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں 198 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جب کہ 1600 سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں عام فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے محصور غزہ میں دواؤں اور بنیادی ضروری اشیاء کی پہلے ہی قلت ہے اور موجودہ صورت حال میں حالات مزیددگرگوں ہوگئے ہیں۔

معلوم ہو کہ ہفتے کی علی الصبح غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں جس میں صیہونی فوجیوں سمیت کم ازکم 40 اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔

  جواب میں اسرائیل کی جانب سے بھی غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں اب تک قریب دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS