دہلی میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

0

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی میں پیر کو گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کے ساتھ دارالحکومت میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے۔ جبکہ صبح ساڑھے 8 بجے تک ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد تھا۔
آئی ایم ڈی کے مطابق یہاں مختلف مقامات پر گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
اتوار کو دارالحکومت کے مختلف مقامات پر درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر رہا۔ منگیش پور میں درجہ حرارت 47.3 ڈگری سیلسیس پر معمول سے 7 ڈگری زیادہ تھا، جس سے یہ علاقہ دہلی کا گرم ترین مقام بنا۔اسی طرح پتم پورہ اور نجف گڑھ میں بالترتیب 46.6 اور 46.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS